i پاکستان

مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان کا وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کا برطانیہ میں پر تپاک استقبال، شاندار استقبال پر وفاقی وزیر نے چوہدری عبد الرحمان کا شکریہ ادا کیاتازترین

July 14, 2025

برمنگھم ( آئی این پی ) مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان نے وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی کا برطانیہ پہنچنے پر استقبال کیا ،وفاقی وزیر کے استقبال کے لئے ائر پورٹ پر چوہدری عبد الرحمان کے ہمراہ مقامی سیاسی وسماجی رہنماوں سمیت لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی کے دورہ برطانیہ کے دوران مسلم لیگ(ن) کی مقامی تنظیم کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، وفاقی وزیر کے استقبال کے لیے مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان تنظیمی رہنماوں اور کارکنان سمیت ائر پورٹ پر خود موجود تھے ، اس موقع پر لیگی رہنماوں کی طرف سے حنیف عباسی کو گلدستے پیش کئے گئے ،وفاقی وزیر نے برمنگھم آمد پر شاندار استقبال پر چوہدری عبد الرحمان اورلیگی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں اور حکومت ان کے مسائل کے حل اور خدمات کے اعتراف میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی