i پاکستان

مظفر گڑھ، مدرسے کے 4 بچوں کیساتھ ڈھائی ماہ تک مبینہ طورپر بدفعلی کرنے والے 2 اساتذہ گرفتارتازترین

July 15, 2025

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں مدرسے کے 2 اساتذہ کی 4 کم عمر طلبا سے مبینہ بدفعلی کا انکشاف ہونے پر پولیس نے اساتذہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ملزمان ڈھائی ماہ تک چاروں طلبا کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے، چاروں متاثرہ بچوں کی عمریں 11 اور 12 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق چاروں طالب علموں کو دینی تعلیم کے حصول کے لیے موضع باقر شاہ کے ایک مدرسے میں داخل کروایا گیا تھا، ڈھائی ماہ تک ظلم برداشت کرنے کے بعد بچوں کے اہل خانہ کو بتانے پر معاملے کا بھید کھلا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچوں کے لواحقین کی مدعیت میں تھانہ صدر علی پور میں درج کرلیا۔اس حوالے سے مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان وسیم خان گوپانگ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) ڈاکٹر محمد رضوان احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔انہوں نے بتایا کہ اندراج مقدمہ میں نامزد مدرسے کے دونوں اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، متاثرہ بچوں اور اساتذہ کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس مقدمے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آن پر میڈیا اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی