مظفرگڑھ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات 30کے قریب ڈاکو180 بھینسیں لے گئے۔ تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں یہ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔اہل علاقہ نے بتایا کہ 30 مسلح ڈاکوئوں نے علاقے میں یلغار کردی اور وہ 180 بھینسیں لے کر کچے میں فرار ہوگئے۔پولیس کابتانا ہے کہ ڈاکوئوں کا تعلق بوسن اور دیگر جرائم پیشہ گینگز سے بتایا گیا ہے، ان کی تلاش کیلئے مظفرگڑھ اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی