i پاکستان

متنازع ٹویٹ کیس، ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، سماعت 29 ستمبر تک ملتویتازترین

September 24, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی