نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں کے شہریوں کی سہولت کیلئے شناختی دستاویزات کی تمام خدمات ایک جگہ منتقل کر دیں، اس سہولت کا آغاز آج 9 جولائی (بدھ)کو صبح 8:30 بجے سے ہوگیا ہے جو شام 4:30 بجے تک جاری رہے گا۔شہری شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات حاصل کرنے کیلئے پولیس فیسلیٹیشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں درج ذیل خدمات فراہم کی جائیں گی۔۔اس سے قبل نادرا نے شہریوں کی آسانی کیلئے تمام خدمات اسلام آباد کے علاقے سید پور، سہالہ، ماڈل ٹائون، کورال، آئی ٹین فور، چکوال کے علاقے مرید اور گجرات کے علاقے دولت نگر کی یونین کونسلز دستیاب کر دی تھیں۔شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسل میں شناختی دستاویزات کی تمام خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ خدمات میں قومی شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی، شناختی کارڈ کی منسوخی و دیگر سہولیات دستیاب ہیں
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی