i پاکستان

ناقص حکمت عملی، لیسکواے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکامتازترین

July 14, 2025

لیسکو جدید ٹیکنالوجی سے مزین اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی جس پر وفاقی حکومت کے فنانس ڈویژن نے کمپنی کی ناقص منصوبہ بندی پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) جدید ٹیکنالوجی سے مزین اے ایم آئی میٹرز لگانے کے مقررہ اہداف حاصل نہیں کرسکی،مقررہ اہداف کا حصول نہ ہونے سے لائن لاسز اور آپریشنل معاملات شدید متاثر ہوئے ہیں۔وفاقی حکومت کے فنانس ڈویژن نے لیسکو سمیت دیگر اداروں کی گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہاگیاہے کہ لیسکو کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ریونیو کے اہداف بھی حاصل نہیں ہو سکے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اووربلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اے ایم آئی پراجیکٹ شروع کیاتھالیکن ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر پلان کے تحت میٹرز کی تنصیب کو یقینی نہیں بنایا جا سکا۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈ نے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیںگزشتہ ماہ سے صنعتی صارفین کے لئے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز لگانا شروع کر دیئے گئے ہیں،لیسکو میں تھری فیز اور ایل ٹی میٹرز کی وجہ سے اے ایم آئی میٹرز نصب ہوں گے،ان اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب سے اووربلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی