i پاکستان

نیو یارک کے پہلے مسلم میئر بننے کے خواہش مند ظہران ممدانی ڈیموکریٹ پارٹی انتخاب میں کامیابتازترین

June 25, 2025

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے خواہش مند ظہران ممدانی نے ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ امریکی شہر نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات کے نتائج میں بھارتی نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے اپنے مد مقابل اینڈریوکومو کو شکست دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں پولنگ رات 9 بجیختم ہوئی جس میں کل 11 لاکھ افراد نے ووٹنگ کی۔نتائج کے مطابق ظہران ممدانی کو 43.5 فیصدر ووٹ ملے اور ان کے مد مقابل امیدوار اینڈریوکومو کو 36.4 فیصد ووٹ ملے۔ ڈیموکریٹک پارٹی انتخابات میں کامیابی کے بعد ظہران ممدانی نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے نیو یارک کے میئر کا الیکشن لڑوں گا۔ سابق گورنر اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ "آج کی رات مامدانی کی ہے"۔ظہران مامدانی، جو خود کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ کہتے ہیں، نیویارک شہر کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں تقریبا 43.5 فیصد ووٹ حاصل کرکے نمایاں برتری حاصل کر چکے ہیں۔

ان کے قریب ترین حریف اینڈریو کومو نے 36.4 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دیگر 9 امیدوار بہت پیچھے رہ گئے۔نیویارک میں رینکڈ-چوائس ووٹنگ سسٹم نافذ ہے، جس کے حتمی نتائج اگلے ہفتے جاری ہوں گے، تاہم مامدانی کی برتری اتنی واضح ہے کہ ان کی جیت تقریبا یقینی سمجھی جا رہی ہے۔کومو، جو 2021 میں جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد مستعفی ہوئے تھے، سیاست میں واپسی کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کی مہم کو کلنٹن اور بلومبرگ کی حمایت حاصل تھی، مگر مامدانی کو برنی سینڈرز اور الیکزینڈریا اوکاسیو-کورٹیز جیسے ممتاز ترقی پسند رہنمائوں کی حمایت حاصل تھی۔ظہران مامدانی افریقی ملک یوگنڈا میں بھارتی نژاد مسلمان خاندان میں پیدا ہوئے، اور اب نیویارک کے علاقے کوئنز سے منتخب اسمبلی ممبر ہیں۔ ان کی فلسطینیوں سے ہمدردی اور ترقی پسند ایجنڈا نے نوجوان اور اقلیتی ووٹرز کو خاص طور پر متوجہ کیا۔مبصرین کے مطابق اگر وہ نومبر کے عام انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بن جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی