i پاکستان

نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، پستول بمعہ گولیاں، دو موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمدتازترین

May 23, 2025

نیو کراچی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکٹر 11/D، سیون ڈے چرچ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت 32 سالہ محمد شبیر ولد گلزار احمد کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، دو موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی