34ویں نیشنل گیمز کے رونگ مقابلے16گولڈ میڈلز کیساتھ آرمی نے جیت لے ۔ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے نیشنل گیمز کیرونگ مقابلوں کی میڈلز تقریب کی مہمان خصوصی راولپنڈی وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال تھی جبکہ پاکستان رونگ فیڈریشن کے چیرمی رضوان الحق ، صدر ہمدان نذیر ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل سعید اختر، آرمی سپورٹس ڈاریکٹوریٹ کے میجر عرفان یونس سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔ رونگ مقابلوں میں آرمی نے مجموعی طور پر 16سونے اور 12چاندی کے تمغے جیت کرپہلی پوزیشن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد واپڈا نے 8گولڈ میڈلز، دس سلور اور پانچ کانسی کے تمغے جیتے۔نیوی نے مقابلوں میں 3گولڈ، 6سلور اور 11برونز میڈل کیساتھ تیسری پوزیشن جبکہ ریلویز نے ایک گولڈ میڈل کیساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ راولپنڈی وویمن یونیورسٹی کی واس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی