i پاکستان

نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے، شہبازشریفتازترین

July 11, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس سال عالمی یوم آبادی کا موضوع نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، جو پاکستان کے موجودہ آبادیاتی منظرنامے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں 65 فیصد افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے، یہ نوجوان آبادی قومی ترقی، معاشی جدت اور سماجی بہتری کے لیے ایک زبردست قوت بن سکتی ہے، بشرطیکہ انہیں درست سمت میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، جہاں بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے وسائل، بنیادی ڈھانچے اور نظامِ حکمرانی پر بھاری دبائو ڈال رہی ہے، ایسی صورتحال میں نوجوانوں کی تعلیم، صحت، روزگار اور ہنر مندی پر بھرپور توجہ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی