i پاکستان

نوکری کیلئے بیرون ملک جانیوالوں کا انشورنس کیلئے رجسٹر ہونا لازمی ہے، ڈائریکٹر بی آئی او ایتازترین

July 16, 2025

ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ چوہدری طیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کا انشورنس کیلئے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ میں رجسٹر ہونا لازم ہے، 2021 سے اب تک سمندر پار پاکستانیوں کے مزدوری کے دوران اموات کے 2900 کلیم کلیئر کیے جاچکے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری طیب نے کہا کہ سالانہ 7 سے 8 لاکھ افراد کو پروٹیکٹر لگا کر دیتے ہیں، بیرون ملک کام کیلئے جانیوالوں کا انشورنس کیلئے بی آئی او ای میں رجسٹر ہونا لازم ہے، انشورنس پریمیئر ڈھائی ہزار روپے کا صرف ایک مرتبہ ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 2021 سے اب تک سمندر پار پاکستانیوں کے مزدوری کے دوران اموات کے 2900 اور زخمیوں کے 900 کلیم کلیئر کئے جاچکے ہیں۔چوہدری طیب نے کہا کہ کاغذات مکمل ہوں تو انشورنس فورا کلیم ہوجاتی ہے، انشورنس کلیم اسٹیٹ لائف کی ذمہ داری، ہمارا ادارہ صرف کلیئرنس کرتا ہے، کوئی کلیم قانونی پیچیدگی یا سقم کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی