i پاکستان

نوشہرہ، نجی انٹر نیٹ کمپنی کے 3 ملازمین گاڑی سمیت اغوا،مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تاوان طلب ،مقدمہ درجتازترین

September 23, 2025

نوشہرہ پولیس نے کہا ہے کہ نظام پور کے علاقہ حصار تنگ کاہی سے نجی انٹر نیٹ کمپنی کے 3 ملازمین کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مغوی 132 کے وی ٹاور کیلئے سروے کر رہے تھے، واقعے کا مقدمہ تھانہ نظام پور میں درج کرلیا گیا۔پولیس نے کہا کہ مغویوں کی رہائی کیلئے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے، مغوی اہلکاروں کا تعلق کرک سے ہے، تلاش شروع کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی