i پاکستان

نوشہروفیروز، فیصلے کیلئے وڈیرے کے گھر جانیوالی زیادتی کا شکار لڑکی کی پراسرار موتتازترین

July 28, 2025

نوشہروفیروز میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد فیصلے لیے وڈیرے کے پاس جانے والی لڑکی پراسرار طور پر انتقال کر گئی۔ڈی ایس پی نوشہرو فیروز کے مطابق محبت ڈیرو میں دو ہفتے قبل لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی ہوئی تھی، فریقین فیصلے کے لیے وڈیرے کے پاس گئے تھے۔ڈی ایس پی نے کہا کہ فیصلہ ہونے تک متاثرہ لڑکی کو وڈیرے کے گھر پر رکھا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے لڑکی کی نانی نے رشتے داروں پر قتل کا الزام لگایا ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری اور راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں بھی جرگوں کے فیصلے کی روشنی میں دو خواتین کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی