i پاکستان

وائس چانسلرز کی تقرریوں کیس، سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے پر خارجتازترین

April 16, 2025

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کی 19 جامعات کیوائس چانسلرز کی تقرریوں کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا کی 19 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے معاملے پر صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے لی اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے نگران حکومت کی جانب سے میرٹ پر کی گئی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کے بعد ازسرنو تقرریوں کا عمل شروع کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی