i پاکستان

وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز جسٹس روزی اور ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا ،تعداد7ہوگئیتازترین

November 17, 2025

وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس امین الدین خان نے نئے ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی ۔ حلف برداری میں وفاقی عدالت جج، آئینی عدالت ججز، لا افسران و عدالتی اسٹاف شریک ہوئے۔وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقی نجفی، جسٹس کے کے آغا شریک ہوئے جبکہ اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس انعام امین منہاس ، جسٹس آصف ،جسٹس اعظم خان شریک ہوئے۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں اور اب چیف جسٹس امین الدین خان سمیت وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی