i پاکستان

وفاقی وزیر احسن اقبال کی وزیراعلی بلوچستان کو ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانیتازترین

May 20, 2025

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلی بلوچستان کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔وفاقی وزیر احسن اقبال سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عمل درآمد پر غور کیا گیا۔وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو اور 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی اشتراک ناگزیر ہے، بلوچستان کو پسماندگی کی بنیاد پر ترقیاتی وسائل فراہم کئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور رفتار ترجیح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی