i پاکستان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا مالاکنڈ کو 2 الگ ڈویژنز بنانے کا اعلانتازترین

May 15, 2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالاکنڈ ڈویژن کو 2 الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ترقیاتی پروگراموں کی تیاری کے لیے مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن کے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لیے طویل مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن کے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن کو دو الگ ڈویژنز میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ مالاکنڈ بہت وسیع رقبے پر پھیلا ہوا پہاڑی علاقہ ہے۔ اور لوگوں کی سہولت کے لیے اسے 2 ڈویژنز میں تقسیم کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ یونٹس چھوٹے ہونے سے سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری آئے گی۔ مالاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندے آپس میں مشاورت کر کے 2 الگ ڈویژنز کے قیام کے لیے جزئیاں طے کریں۔مالاکنڈ ڈویژن کے منتخب نمائندوں نے وزیر اعلی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی