امریکہ میں پاکستانی نژاد ریپبلکن ساجد تارڑ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ میں خطاب کی تعریف کی اورکہا کہ وزیر اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 دن کے اندر 3 ملاقاتیں ہوئی ہیں، پاکستان ایک نئی ابھرتی ہوئی طاقت بن کر سامنے آ رہا ہے۔اپنے ایک بیا ن میں انھوں نے کہا شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا ہے، پاکستان ایک نئی ابھرتی ہوئی طاقت بن کر سامنے آ رہا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ساجد تارڑ نے کہا عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے بہترین طور پر آگاہ کیا گیا، کشمیر میں بھارت کی جانب سے ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، افغانستان اس وقت دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، افغان طالبان اس وقت ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی