i پاکستان

وزیر اعظم نے سرکاری حج کوٹہ کم رکھنے کی تجویز مسترد کر دی تھیتازترین

July 31, 2025

ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سرکاری حج کوٹہ کم رکھنے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں حج پالیسی منظور کر لی گئی ہے، تاہم اجلاس میں تجویز آئی تھی کہ سرکاری کوٹہ 40 فی صد رکھا جائے، لیکن وزیر اعظم نے اسے مسترد کر کے 70 فی صد کیا۔کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ سال پرائیویٹ حج کوٹہ صرف 30 فی صد ہوگا، وزیر اعظم نے کہا کہ حجاج کرام کو ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ تخمینہ ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے ہوگا، 2026 میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج پر جا سکیں گے۔دوسری طرف وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ مہنگی چینی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر اعظم نے چینی کے سرکاری نرخ پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا، شہباز شریف نے کہا چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے پر عمل درآمد کرایا جائے۔انھوں نے کہا کسی کو بھی عوام کے معاشی استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی