i پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کل سے تین برادر اسلامی ممالک کا دورہ کرینگےتازترین

May 23, 2025

وزیراعظم شہباز شریف کل 25 مئی (اتوار) سے تین ہمسا یہ اسلامی ممالک ایران، ترکیہ اور آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کل( اتوار )کو ایران،27مئی کو ترکیہ 28مئی کو آذربائیجان پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار بھی ممکنہ طور پر ہمراہ ہونگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے اس دورے میں حالیہ جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑجواب کے بعد بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، بھارتی بیانات اور الزامات دوست ممالک کے سامنے رکھیں گے اور اپنے ہمسایہ برادر اسلامی ممالک کی قیادت کو اعتماد میں لیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی