i پاکستان

وزیراعلی خیبر پختونخوا کی باجوڑ میں ممبر اسمبلی کی رہائشگاہ پر بم دھماکے کی شدید مذمت، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلبتازترین

November 28, 2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے باجوڑ میں تحریک انصاف کے ایم پی اے انور زیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو دھماکے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلی نے آئی جی پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، وزیر اعلی نے زخمی ہونے والے شخص کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی