i پاکستان

وزیراعلی پنجاب کی سیلاب کی صورتحال کی مانیٹرنگتازترین

September 08, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیلاب کی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ ملتان سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی کی۔وزیراعلی پنجاب نے جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے انخلا کے آپریشن کی ورچوئل نگرانی کی اور سیلابی صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لیتی رہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلالپور پیروالا میں پی ڈی ایم اے،ریسکیو،ضلعی انتظامیہ موجود ہیں، اب تک تقریبا 2000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ سیلاب کے فوری ردعمل کے لیے تھرمل امیجنگ ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے اور آپریشنز کو باریک بینی سے مانیٹر کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی