پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے وزیراعظم پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں صوبے کے علاقوں کا علم ہی نہیں وہ تو بس ٹک ٹاک بناتی ہیں۔ لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 13 کروڑ کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہے،مریم نواز کو علاقوں کا علم ہی نہیں ہے،کونسا شہرکہاں ہے،وہ تو بس ٹک ٹاک ہی بناتی ہیں۔ بابر عوان نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا،کہاجیلیں سیاسی قیدیوں سے بھرچکی ہیں،اقتدار کے ایوان سیاسی یتیموں سے بھرچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی