i پاکستان

وزیراعلی سرفرازبگٹی کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں پیپلز پارٹی بلوچستانتازترین

November 20, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر صادق عمرانی نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی سے متعلق خبروں اور قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کر تے ہوئے اسے بے بنیاد قراردیاہے۔جاری بیان کے مطابق صادق عمرانی نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے اور وزیراعلی کی تبدیلی کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو بھی واضح کرچکے ہیں کہ جمہوری تسلسل کے لئے وزرائے اعلی کی تبدیلی مناسب نہیں۔پارٹی رہنما دوستین ڈومکی سے متعلق بات کرتے ہوئے صادق عمرانی نے کہا کہ اگر انہیں کوئی تحفظات ہیں تو وہ انہیں لیگی قیادت کے سامنے رکھیں، ایسی باتوں کو میڈیا میں لانا مناسب نہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے پارلیمانی رکن لیاقت لہڑی مسلسل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا، جبکہ حتمی فیصلہ قیادت ہی کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی