i پاکستان

وزیراعظم کا چین میں لینڈسلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارتازترین

May 23, 2025

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صوبے غیزو میں لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی محفوظ بازیابی کے لئے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 17 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی