i پاکستان

وزیراعظم کی چھٹی جماعت سے آئی ٹی مضمون کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کی ہدایتتازترین

April 17, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چھٹی جماعت سے آئی ٹی مضمون کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں آئی ٹی کی معیاری تعلیم کیلئے صوبوں سے ملکر کام کیا جائے گا، آئی ٹی شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ اولین ترجیحات ہیں۔وزیراعظم نے کم ترقی یافتہ علاقوں کے سکولوں، کالجوں اور ریسرچ اداروں میں آئی ٹی کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کی، آئی ٹی کے تربیتی پروگرامز کا معیار بہترین بنانے کے بھی احکامات جاری کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی