i پاکستان

وزیراعظم پیکج؛نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت (آج) ہو گیتازترین

November 10, 2025

صنعتی اورزرعی بجلی صارفین کے لیے وزیراعظم پیکج کے معاملے پرنیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت (آج) منگل کی جائے گی۔ صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ پر فراہم کی جائے گی،بجلی کایہ ریٹ صنعتی34اور زرعی شعبے کے لیے 38روپے فی یونٹ سیکم کرکے دیاجائیگا۔پیکج کے تحت نومبر2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی فراہم ہوگی,کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی اور زرعی صارفین اس پیکج سے مستفید ہوسکیں گے۔پیکج کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ڈیٹ سروس سرچارج کا اطلاق نہیں ہوگا،پیکیج کامقصد صنعتی و زرعی شعبے میں بجلی استعمال میں اضافے کوفروغ دینا ہے،پیکج کی شفافیت کو یقنی بنانے کے لیے اس کاہر 6 ماہ بعد جائزہ لیا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی