i پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا وسط اگست میں دورہ چین متوقع ایس سی او سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گےتازترین

June 25, 2025

وزیراعظم شہبازشریف کا وسط اگست میں چین کا دورہ متوقع ہے۔ شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق شہبازشریف اعلی چینی قیادت کی دعوت پر چین کا اہم دورہ کریں گے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت بھی وزیراعظم کے دورے کا حصہ ہو گی۔ دورہ کے دوران دوطرفہ ملاقاتوں میں اقتصادی تعاون اور سی پیک سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی