i پاکستان

پاک افغان تنازعات کے حل میں مسلم ممالک بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں، افغان سفیرتازترین

December 01, 2025

پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے،ہمیں امید ہے مستقبل میں ہر مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔افغان میڈیا کودئیے گئے انٹرویو دیتے ہوئے سردار احمد شکیب کا کہنا تھاکہ مذاکرات کے پچھلے کئی دور میں بھی اسلامی ممالک نے ثالثی کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں ہر مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان امن چاہتا ہے اور اسلامی ممالک کابل اور اسلام آباد کے درمیان تنازع کے حل کیلئے اچھے ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم اس سلسلے میں اسلامی ممالک کے کردار کو ضروری سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ امارت اسلامی نے ہمیشہ مذاکرات کو کسی دوسرے آپشن پر ترجیح دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی