ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور چین کے اشتراک کے باعث زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت ہوئی ہے ، چین کے ساتھ زرعی، تعلیمی، اور سبز ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لئے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے، ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی ملازمتوں کے مواقع متوقع ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کے تحت چین کی جدیدٹیکنالوجی سے پاکستان کے زرعی شعبے میں جدت ممکن بنائی جائے گی، تعلیمی تعاون کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو جدید تعلیمی وسائل اور اسکالرشپ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔چینی سبز ترقیاتی منصوبے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے میں مددگار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہونگے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چینی سرمایہ کاری سے زراعت، تعلیم اور سبز ترقی کے شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی