پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 نومولودوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال کی ابتدائی رپورٹس تیار کرلی گئیں ۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان بچوں کی اموات غیرتربیت یافتہ دائیوں اور نجی اسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئیں۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہیکہ 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے مگر حالت بگڑنے پر انہیں سرکاری اسپتال لایا گیا، 5 بچوں کی ہلاکت غیرتربیت یافتہ دائیوں اور ان کیطریقہ کار سے ہوئی جب کہ اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں بھی ان کے ساتھ نہیں تھیں۔ذرائع کے مطابق اسپتال میں آکسیجن دستیاب نہ ہونے کے شواہد نہیں مل سکے اور اسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ بچوں کی آمد اور علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ بھی کروایا گیا ہے اور یہ رپورٹس وزیر اعلی مریم نواز کی جمعہ کو پاکپتن آمد پر پیش کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی