i پاکستان

پاکستان ایئراسپیس کی کڑی نگرانی کافیصلہ،شمالی علاقہ جات کیلئے پروازیں سیکیورٹی وجوہات کی بناپرمنسوختازترین

April 30, 2025

پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے ،سیکیورٹی کے پیش نظر ایئرٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئیں جبکہ شمالی علاقہ جات کیلئے پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے،سیکیورٹی کے پیش نظرایئرٹریفک کنٹرول کونئی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں،خصوصی طور پر بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں کی کڑی نگرانی کی جائیگی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مشکوک پروازوں کی خصوصی اجازت اعلی سطح پرملنے کی بعددینے کی ہدایت کی گئی ہے،گلگت اوراسکردوکیلئے آپریٹ ہونیوالی تمام پروازیں منسوخ، کردی گئیں،شمالی علاقہ جات کیلئے پروازیں سیکیورٹی وجوہات کی بناپرمنسوخ کی گئی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی