i پاکستان

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کو بہترین سیکورٹی پر عالمی اعزاز سے نوازدیا گیاتازترین

October 04, 2025

انٹرنیشنل سِول ایوی ایشن آرگنائزیشن(آئی سی اے او) نے پاکستان سِول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کو کونسل پریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ سے نواز دیا ۔آئی سی اے او کی اسمبلی کا 42 واں اجلاس مونٹریال، کینیڈا میں منعقد ہوا۔پی سی اے اے کو آئی سی اے او کی جانب سے کونسل پریذیڈنٹ سرٹیفکیٹ(سی پی سی)سے نوازا گیا۔ ملک کی ایوی ایشن سیکیورٹی میں نمایاں بہتری کے اعتراف میں دیا جانے والا یہ ایوارڈ پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار نے وصول کیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے آئی سی اے او سٹینڈرڈز اینڈ ریکمنڈڈ پریکٹسز کے لئے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایوی ایشن سیکیورٹی کو جو اہمیت دیتا ہے وہ ہمارے ایوی ایشن سیکٹر کے آئی سی اے او کے آڈٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے۔ پی سی اے اے کی مسلسل کوششوں کی بدولت، ہمارا ایل 2024 کوآرڈینیٹڈ ویلیڈیشن مشن میں بڑھ کر 84.69 فیصدہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایل علاقائی اور عالمی اوسط سے بہت زیادہ ہے۔ مزید برآں، 2024 میں آخری USAP آڈٹ میں پاکستان نے 86.79 فیصد کا ایل حاصل کیا جو علاقائی اور عالمی اوسط دونوں سے بھی زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی