چین کے نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سن ویڈونگ نے چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات کی جس دوران چینی نائب وزیر خا رجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی