i پاکستان

پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر پانچویں مذاکراتی دور کا آغازتازترین

April 16, 2025

پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر پانچواں مذاکراتی دور شروع ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر پانچواں مذاکراتی دور بیجنگ میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ (ایشیا پیسیفک) عمران احمد صدیقی اور چین کے ڈائریکٹر جنرل برائے سرحدی و بحری امور ہونگ لیانگ نے کی۔ فریقین نے مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد پیشرفت کا مثبت جائزہ لیا اور بحری سلامتی، سمندری معیشت، بحری سائنس و ٹیکنالوجی اور سمندری ماحولیات جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔میری ٹائم تعاون پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کا ایک اہم جزو ہے۔مذاکرات میں سمندری امور پر رابطے، بحری پالیسیوں پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے، ادوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی