i پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا سلسلہ تھم گیا،اسٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی،روپے کی قدر 19 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیتازترین

July 08, 2025

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا سلسلہ تھم گیا۔ اسٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا 376 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوگیا مگر اسٹاک مارکیٹ 133000 پوائنٹس کی بلند ترین حد برقرار نہ رکھ سکی۔اسٹاک مارکیٹ میں440پوائنٹس کی تیزی کیبعد600پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 561 پوائنٹس گر کر 132808 پوائنٹس پر آگیا۔بروکرز کے مطابق مارکیٹ7 مسلسل تیزی کے سیشن میں11500پوائنٹس بڑھ چکی تھی، مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے بعد کریکشن متوقع تھی۔ دری اثنا انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی مانگ میں اضافے کے باعث امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان ہے۔ کرنسی مارکیٹس میں روپے کی قدر 19 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 40 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 20 پیسے مہنگا ہوکر 286 روپے85 پیسے کا ہوگیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق اسٹیٹ بینک اپنے ریزرو بڑھانے کیلئے مارکیٹ سے مسلسل ڈالر خرید رہاہے، درآمدات میں اضافہ اور بیرونی ادائیگیوں کا دبا بھی ڈالرمہنگا ہونے کی وجہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی