i پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ،انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 866 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیاتازترین

September 03, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نینئی تاریخ رقم کردی،انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 866 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈانڈیکس میں891پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 976 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی