i پاکستان

پاکستان کے جوابی وار کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوشی کا سماں ہے، حریت رہنماتازترین

May 10, 2025

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ افواج پاکستان کے جزبے کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے بھرپور جوابی وار سے بھارتی ایوانوں میں زلزلہ آگیا ہے۔اپنے ایک بیان میں پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے آغاز پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالحمید لون نے کہا کہ دہشت گردوں کی ماں جوابی وار کے بعد سکتے میں آگئی ہے، بھارت پر پاکستان کے جوابی وار کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوشی کا سماں ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں، پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی