پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک نے بیلجیم میں گلوبل انوویشن ایوارڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار برازیلی صابن کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بیلجیم میں خواتین ایگروٹیک سمٹ میں پاکستان کا قدرتی نمک دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ گلابی نمک کی خالصت اور معدنی خصوصیات عالمی منڈی میں پاکستان کا مقام بڑھا رہی ہیں۔ ہمالیائی گلابی نمک پاکستان کا قدرتی خزانہ ہے اور بیلجیم میں ایوارڈ جیتنا پاکستان کی عالمی تجارتی اہمیت کا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور برازیل کے اشتراک سے عالمی معیار کے مصنوعات سامنے آ رہی ہیں۔ عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کے قدرتی وسائل کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے۔دوسری جانب تجارتی مشیر ڈاکٹر بابر چوہان نے کہا کہ ہمالیائی نمک اور برازیلی بایو ڈائیورسٹی کا امتزاج عالمی کامیابی ہے۔ سفارت خانہ برازیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برازیل میں تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی