بھارت کی جانب سے پاکستان کی ایئربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر کی فضائی حدود میں فضائی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود آج ( اتوار کو )دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی، جس کا باقاعدہ طور پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نوٹم جاری کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی