i پاکستان

پاکستان میں فائیوجی کی اوسط ڈائون لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ،پی ٹی اےتازترین

September 30, 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک میں فائیو جی کی اوسط ڈائون لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ہے۔پی ٹی اے نے اوپن سگنل کے تعاون سے 2026 کی دوسری سہ ماہی کی موبائل نیٹ ورک بینچ مارکنگ رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں ملک کے 20 شہروں میں موبائل نیٹ ورک کے صارف تجربے کا جائزہ لیا گیا، جس میں G4 اورG 5 ٹیکنالوجیز کی کارکردگی کا موازنہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان 5G کی ڈان لوڈ سپیڈ 4Gکے مقابلے میں تقریبا 6.8 گنا زیادہ ریکارڈ ہوئی، جبکہ5G کی قومی اوسط اپ لوڈ سپیڈ 12.7 ایم بی پی ایس رہی۔پی ٹی اے اور اوپن سگنل کی رپورٹ 90 روز کے حقیقی صارفین کے ڈیٹا پر مبنی ہے، موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ صارفین کے حقیقی استعمال، ویڈیو سٹریمنگ، کالز اور ویب برازنگ سمیت مختلف عوامل کی بنیاد پر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق G5 پر صارفین کے نیٹ ورک استعمال کا وقت 3.95 فیصد جبکہ G4 پر یہ شرح 93.67 فیصد رہی، 5Gپر ویڈیو ایکسپیرینس سکور 100 میں سے 67.33 جبکہ موبائل گیمنگ ایکسپیرینس سکور 62.05 ریکارڈ کیا گیا۔پی ٹی اے رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 5G کے نتائج ابتدائی نوعیت کے ہیں اور انہیں قومی سطح پر حتمی کارکردگی کا عکس قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان میںG 5 نیٹ ورک کی تعیناتی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، جبکہ اس کی کوریج محدود اور صارفین کی تعداد بھی کم ہے۔رپورٹ میں مختلف شہروں کی سطح پر G4 ڈان لوڈ، اپ لوڈ، ویڈیو اور گیمنگ ایکسپیرینس کا بھی موازنہ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں G4کی قومی اوسط ڈان لوڈ سپیڈ 18.9 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہائی اینڈ ڈیوائسز پر G4 کی اوسط ڈان لوڈ سپیڈ 31.3 ایم بی پی ایس رہی۔G4 کی قومی اوسط اپ لوڈ سپیڈ 5.32 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی