i پاکستان

پاکستان میں کلائوڈ برسٹ کے بڑھنے کی بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی ہے،ماہرینتازترین

September 04, 2025

ماہرین موسمیا ت نے پاکستان میں کلائوڈ برسٹ کے بڑھنے کی وجہ جنگلات کی کٹائی کو قرار دیدیا۔ ماہرین ک یمطابق پاکستان ہی نہیں،دنیا کے بیشترممالک موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہیں،سیلابی ریلوں میں بھاری پتھر آنے کی بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی کو قرار دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ماہرموسمیا ت ڈاکٹرشفقت منیر نے کہاکہ کلایمیٹ چینج ہرجگہ پرہے،بہت زیادہ بارش تباہ کن حد تک تھوڑی دیر کے لئے ایک ہی جگہ پر ہو تو اسکوکلاوڈ برسٹ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت کا بڑھنا سب سے زیادہ انڈیکیٹر کے طور پر دیکھا جانا ہیکہ موسموں میں تبدیلی آگئی ہے،درختوں کی کٹائی کی وجہ سے پتھر اور دیگرچیزیں نیچے آرہی ہیں۔موسمیاتی ایکسپرٹ ڈاکٹرکاشف مجید سالک نے کہاسب سے زیادہ اہم یہ کہ ہم قدرت کیساتھ رہنا سیکھ جائیں،جہاں دریا گزر رہا ہو وہاں گھرنہ بنائیں جنگلوں کا کٹائو کم ہوتاکہ مٹی پتھر کیساتھ پانی نہ بہے۔ماہرین کے مطابق درختوں کی بے دریغ کٹائی اورآبی گزرگاہوں کے درمیان آبادی کو روک کر کلاڈ برسٹ کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی سنگینی کے پیچھے بہت حد تک انسان کا اپنا ہی ہاتھ ہے۔ ملک میں موسمیاتی تبدیلی سنگین صورتحال اختیار کر چکی، کلائوڈ برسٹ کے واقعات بڑھ گئے،سیلابی ریلوں میں بڑے پتھر بہہ کر آنا آبادیوں کیلئے زیادہ تباہ کن بن چکا،خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں بھاری جانی اور مالی نقصانات سامنے آچکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی