i پاکستان

پاکستان میں رواں برس خواتین پر تشدد کے 20 ہزار واقعات رپورٹ،پنجاب سرفہرست رہاتازترین

November 29, 2025

جنوری تا جون 2025 کے دوران ملک بھر میں خواتین پر تشدد کے 20 ہزار 698 واقعات رپورٹ ہوئے۔یہ انکشاف سسٹینیبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق اپنی تازہ قومی فیکٹ شیٹ میں کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں سامنے آئے جہاں تعداد 15 ہزار 376 رہی جہاں رپورٹنگ اور رسائی کا نظام دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ فعال ہے،سندھ میں 3 ہزار 709، خیبر پختونخوا میں 875، اسلام آباد میں 423 جبکہ بلوچستان میں 315 واقعات ریکارڈ ہوئے۔ان کیسز میں زیادتی، اغوا، غیرت کے نام پر قتل، ہراسگی، سائبر کرائم، گھریلو تشدد اور جسمانی تشدد جیسے جرائم شامل ہیں،تاہم ملک بھر میں سزا کی مجموعی شرح 0.3 فیصد سے بھی کم رہی۔پنجاب میں سزا کی شرح 0.01 فیصد، سندھ میں سزا کی شرح 0.5 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں کسی ایک کیس میں بھی سزا نہیں ہو سکی، بلوچستان میں سزا کی شرح اگرچہ 19.30 فیصد بتائی گئی ہے لیکن واقعات کی کم تعداد کے باعث یہ شرح مجموعی صورت حال کی درست عکاسی نہیں کرتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی