سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 93 فیصد مسلمان آبادی تھی، گہری سازش کے تحت جموں کشمیر کا علاقہ پاکستان سے لیاگیا لیکن پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جواب دیکھ کر بھارت خوفزدہ ہوا، بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کے لیے بہتر ہوگا، بھارت جتنا جلدی سمجھے اس کے لیے اچھا ہے۔سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امن ایک پراسس ہے اوربات چیت سے بہت سے مسائل حل ہوجاتے ہیں، بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، بھارت کو چاہیے کہ انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی کو رول بیک کرے ، بھارت کو اندازہ ہوجانا چاہیے کہ کشمیری ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی