برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگانے کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی اور حالصتان کی حامی سکھ کمیونٹی کی ایک بڑی تعدادشریک ہوئی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا بھارتی سفارت خانے دہشتگردی کے مراکز بنے ہوئے ہیں، سکھ پنجاب کی دھرتی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔مظاہرین نے کہا کہ بھارت نے آبی دہشتگردی کی تو اسے بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، انہوں نے خالصتان کے جھنڈے اور بھارت مخالف پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین کی جانب سے بھارتی حکومت پر سکھ برادری کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد اور خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی