افغانستان میں امن کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کی ملک بدری کی آڑ میں افغانستان میں دہشتگردی پھیلا سکتا ہے۔خلیل زاد نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، باخبر افراد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ افغان مہاجرین کی بے دخلی کو داعش دہشت گردوں کو افغانستان بھیجنے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔ مجھے بھی اس پر تشویش ہے پاکستان سے واپس جانیوالے افغان مہاجرین سے افغانستان کو خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے پاکستان کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی