پاکستانی ائیر لائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 3 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، جو سی اے اے سے مل کر اسلام آباد ائیرپورٹ کا سکیورٹی آڈٹ کرے گی۔اسلام آباد ائیر پورٹ سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی میں یہ آڈٹ اہم ہے، اسلام آباد ائیرپورٹ سے برطانیہ جانے والی پروازوں کی جانچ پڑتال برطانوی ٹیم کرے گی۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج 10 جولائی تک آڈٹ مکمل کرکے روانہ ہوگی، پاکستانی ائیر لائنز کے متعلق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستانی ائیرپورٹس اور ائیر لائنز سے متعلق رپورٹ اجلاس میں پیش کریں گے۔ سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لے کر پاکستان پر سے پابندی ہٹا دے گی۔واضح رہے کہ قومی ائیر لائن سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز پر جولائی 2020 میں پائلٹس اسکینڈل کے بعد سے پروازوں پر پابندی عائد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی