i پاکستان

پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن جاری، 24 ہزار حجاج کرام کی وطن واپسیتازترین

July 02, 2025

پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے) کا بعد از حج آپریشن جاری ہے، اب تک 24 ہزار حجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعد از حج آپریشن کے دوران 109کے قریب پروازیں آپریٹ کی گئیں، اب تک 24 ہزارحجاج کرام کوپاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔پی آئی اے کا بعد حج آپریشن 10جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعد ازحج آپریشن کے تحت کل 42 ہزار حجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔بعد از حج آپریشن کے لیے قومی ائیر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777اور ائیر بس 320ساختہ طیارے استعمال کیے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی