قومی ائیرلائن (پی آئی اے )نے برطانیہ کی پروازوں کیلئے یو کے سول ایوی ایشن کو تحریری درخواست دی ہے جس میں مانچسٹر کیلئے فوری پروازوں کی اجازت طلب کی گئی۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کو یوکے سول ایوی ایشن سے پروازوں کی اجازت آئندہ چند روز میں ملنے کا یقین ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور قومی ائیرلائن اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائے گی جبکہ لندن اور برمنگھم کی پروازوں کیلئے بعد میں یوکے سی اے اے کو تحریری درخواست دی جائے گی۔واضح رہے کہ 5 سال بعد برطانیہ نے پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کرتے ہوئے پاکستان کو اپنی ائیر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا تھا۔ جس کے بعد اب تمام پاکستانی ائیرلائنز برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کی درخواست دے سکتی ہیں۔ہر ائیرلائن کو برطانیہ میں پرواز کے لیے یوکے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی