i پاکستان

پی ایس ایکس میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار سے بھی اوپر چلاگیاتازترین

July 14, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار کی نئی ریکارڈ حد عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ایک ہزار پوائنٹس اضافے سے ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1013 پوائنٹس اضافے سے 135313 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی تھی اور ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2350 پوائنٹس بڑھا تھا، کاروباری ہفتے کا اختتام 100 انڈیکس نے 134299 پر کیا تھا اور انڈیکس 2605 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی